• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مزدوروں کی ذمہ داری

استفتاء

غلہ منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف اجناس کی خرید و فروخت ہوتی ہے، زمیندار اپنا غلہ آڑھتی کے پاس لاتا ہے اور آڑھتی اسے فروخت کر کے اپنی کمیشن لیتا ہے۔

ہر آڑھتی کے پاس اس کے اپنے مزدور ہوتے ہیں جو اس آڑھتی کی  آڑھت پر آنے والے مال کو اتارتے ہیں اس کی حفاظت کرتے ہیں اور جگہ کی صفائی کی ضرورت ہو تو صفائی کرتے ہیں اور مال کو تولتے ہیں ان سب کاموں کے عوض ان کو کمیشن میں سے 1% ملتا ہے اس کے علاوہ ان کی کوئی اجرت طے نہیں ہے۔

اور اگر اس آڑھتی کے پاس کوئی کام نہ ہو تو کسی اور جگہ کام تلاش کر کے کام کرتے ہیں اور آڑھتی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہوتی۔

مزدوروں کے ساتھ مذکورہ معاملہ کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مزدور آڑھتی کے معاون ہیں لہٰذا آڑھتی کا ان مزدوروں کو ان کے عمل کی وجہ سے اپنے کمیشن کا 1% حصہ دینا جائز ہے۔

(۱)            شرح المجلۃ (۲/۵۱۸) کتاب الاجارات، طبع مکتبہ رشدیہ

تکون المنفعة معلومة فی نقل الأشیاء بالإشارۃ و بتعیین المحل الذی ینقل إلیه۔

(۲)         وفیها ایضاً: (۲/۵۳۶)

یشترط ان تکون الأجرۃ معلومة۔ 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved