• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مذہب کی بنیاد پر تقرری

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔ ** میں تقرری کے وقت مذہب کی مکمل تحقیق کی جاتی ہے اور غیر مسلموں کو ملازم رکھنے سے اجتناب کیا جاتا ہے اور خاص طور پر اہل تشیع اور قادیانیوں کو ملازمت پر نہیں رکھا جاتا۔

**الیکٹرک کا مذکورہ بالا طریقہ کار  شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

**الیکٹرک کا غیر مسلموں کو ملازم رکھنے سے اجتناب اچھی بات ہے تاہم ضرورت کے وقت عام غیر مسلموں کو ملازمت پر رکھنا جائز بھی ہے لیکن قادیانیوں کو ملازم رکھنے سے اجتناب بہت ضروری ہے کیونکہ قادیانی عام کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہیں۔ یہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں اور اپنے کفر کو چھپاتے ہیں اور مسلمانوں کو قادیانی بنانے کی فکر میں بھی رہتے ہیں جس کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کے گمراہ ہونے کا خطرہ ہے۔ نیز ان کے ساتھ معاملات غیرت ایمانیہ کے بھی خلاف ہیں لہٰذا ان سے معاملات کرنے سے اجتناب بہت ضروری ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved