- فتوی نمبر: 21-245
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات > مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
RL نیوٹرا سو ٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینو فیکچرر(Manufacturer )لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، RL کمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔ RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔
اگر کوئی ملازم اعتکاف میں بیٹھنا چاہے تو RL کی طرف سے اس ملازم کو چھٹیاں دے دی جاتی ہیں اور ان چھٹیوں پر اس کی تنخواہ میں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جاتی، اسی طرح اگر کوئی ملازم تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن کے لیے جانے کی چھٹی لیتا ہے تو RL کی طر ف سے اس ملازم کو چھٹیاں دے دی جاتی ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جاتی۔
کیا RL کا مذکورہ بالا طریقہ کار شریعت کی روسے درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
RL کا مذکورہ بالا طریقہ کار شرعاً درست اور ایک مستحسن عمل ہے۔
(۱) البقرۃ (۱۹۵) میں ہے:
وأحسِنوا اِن الله یحِب المحسِنِین۔
(۲) تفسیر ابن کثیر (۸/۱۴۱) میں ہے:
وأحسنوا الی خلق الله کما أحسن الیکم، یکن خیرا لکم فی الدنیا والآخرة
(۳) تفسیر القرطبی (۸/۳۳۱) میں ہے:
حسنوا ــ أی معاملة الناس۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط: واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved