- فتوی نمبر: 17-300
- تاریخ: 17 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔مذی کے بارے میں کیااحکام ہیں؟
2۔کتنی مقدار کپڑوں پرلگ جائے تو کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔مذی ناپاک ہےاوراس کےنکلنے سےصرف وضو ٹوٹتاہے،غسل فرض نہیں ہوتا۔
2۔اگرمذی ایک درہم کے پھیلاؤکےبرابر( یعنی 5.94مربعہ سینٹی میٹر کےرقبے کےبرابر)یااس سے زیادہ ہوتواسے دھونا ضروری ہے اوراگرایک درہم کےپھیلاؤسےکم ہوتوگنجائش ہے۔
فتاوی شامی (1/571)میں ہے:
وعفي الشارع عن قدر درهم وان کره تحريما فيجب غسله ومادونه ننزيها فيسن وفوقه مبطل فيفرض
© Copyright 2024, All Rights Reserved