- فتوی نمبر: 1-339
- تاریخ: 01 فروری 2008
- عنوانات: عبادات
استفتاء
1۔ بہت بوڑھا شخص جو خود موئے زیر ناف صاف نہ کرسکتا ہو، تو کیا اس کا محرم شخص مثلاً بیٹا اس بوڑھے شخص کی صفائی کرسکتا ہے؟
2۔ اسلام مسلمان کے جان و مال کا محافظ ہے اسلام کسی شے کے چھن جانے کا سبب تو نہیں بنتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کسی شخص سے جبراً طلاق بلفظہ لی گئی تو اس کا وقوع ہوجاتا ہے مثلاً قتل کی دھمکی سے طلاق دلوائی گئی تو اسلام نے اس مقام پر اس مظلوم شخص کا کیا تحفظ کیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ ہاتھ پر کپڑا وغیرہ لپیٹ لیں اور بوڑھے شخص کے ستر کو ڈھانپے ہوئے ہاتھ اندر کر کے صفائی کریں۔
2۔ فی الحال اس کا کوئی عقلی جواب ذہن میں نہیں ہے۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved