- فتوی نمبر: 11-32
- تاریخ: 26 فروری 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > امامت و جماعت کا بیان
استفتاء
کیا معذور شخص فرض نماز یا نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟
وضاحت مطلوب ہے کہ معذورکی پوری تفصیل ذکر کریں کہ معذور کیسا ہے ؟
جواب :معذوری سے مطلب چل پھر نہ سکتا ہو وہیل چیئر پر بیٹھے رہتا ہو ۔اور تفصیل یہ کہ جو شخص ٹانگوں سے معذور ہو کسی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور ہووہ اپنے پائوںپر کھڑابھی نہ ہو سکتا ہو ہر وقت وہیل چیئر پر بیٹھا رہتا ہو وہ فرض نماز یا نماز جنازہ کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو شخص معذوری کی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکتا ہو لیکن رکوع سجدہ کر سکتا ہو تو یہ شخص امام ابوحنیفہ ؒ اور امام ابویوسفؒ کے نزدیک فرض نماز میں یا جنازہ کی نماز میں ایسے لوگوں کا امام بن سکتا ہے جو کھڑے ہو نے پر قدرت رکھتے ہوں ۔ لیکن امام محمد ؒکے نزدیک ایسا شخص مذکورہ لوگو ںکا امام نہیں بن سکتا ۔اس لیے احتیاط یہ ہے کہ ایسا شخص فرض نمازوں میں یا نماز جنازہ میں ایسے لوگوں کا امام نہ بنے جو کھڑے ہو نے پر قادر ہو ں۔
درمختار2/406میں ہے:
وقائم بقاعد یرکع ویسجد لانه ﷺ صلی آخر صلاته قاعد ا وهم قیام.
رد المحتار میں ہے:
قوله :(وقائم بقاعد)ای قائم راکع ساجد اوموم هذا عندهما خلافا لمحمد ؒوقید القاعد بکونه یرکع ویسجد لانه لو کا ن مومیا لم یجز اتفاقاوالخلاف ایضا فیما عدا النفل امافی فیجوز اتفاقاولو فی التراویح فی الاصح .
رد المحتار جلدسوم2/124میں ہے:
ولو کان الولی مریضا فصلی قاعدا والناس قائما اجزأهم عندهما وقال محمد ؒتجزیٔ الامام فقط حلية.
© Copyright 2024, All Rights Reserved