- فتوی نمبر: 6-144
- تاریخ: 14 ستمبر 2014
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
کمپنی ہمیں بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک میڈیکل کانفرس یا سیر و تفریح کے لیے لے کر جاتی ہیں، جبکہ ہم ان کو نہیں کہتے اور ادویات بھی میرٹ پر لکھتے ہیں تو کیا جا سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سیر و تفریح کے لیے کمپنی کے خرچ پر جانا رشوت ہے۔ میڈیکل کانفرس کے لیے کسی بڑے اور تجربہ کار اہل فن کو علمی لیکچر دینے کے لیے کمپنی کا خرچ کرنا تو قابل فہم ہے، اس کے علاوہ جائز نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved