- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 29-60
- تاریخ: اگست 16, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ*** کا انتقال ہو گیا ہے، اس کے ورثاء میں 3 بیٹے ایک شادی شدہ دو غیر شادی شدہ، 1 بیٹی شادی شدہ اور ایک زوجہ ہے ، مرحوم کے والدین پہلے ہی وفات پا چکے ہیں، مرحوم کی جائیداد میں 60×116 گز کا ایک مکان، 155 گز کادوسرا مکان، 19 لاکھ کیش، ایک سی ڈی موٹر سائیکل ہے۔ مرحوم کے ورثاء میں یہ جائیداد کیسے تقسیم ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکے کے 8حصے کیے جائیں گےجن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 1حصہ (12.5فیصد) ، ہر ایک بیٹے کو2 حصے (25فیصد فی کس) اور بیٹی کو1 حصہ (12.5فیصد) ملے گا۔
تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
مسئلہ: 8
میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوی 3بیٹے 1بیٹی
1/8 ع
1 7
1 2+2+2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved