• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میزان بینک سے قسطوں پر موبائل لینا

استفتاء

ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ ایک موبائل جس کی مارکیٹ میں قیمت  69999 روپے  ہے اور  میزان  بینک قسطوں پر  وہ موبائل دے رہا ہے   اور  مارکیٹ ریٹ پر ہی دے رہا ہے لیکن چونکہ  6 ماہ کی قسطیں اگر 69999کے حساب سے دیکھیں تو  وہ رقم اشاریہ یعنی points میں آتی ہے۔ تو انہوں نے اس کو round off کر کے مکمّل ہندسہ بنا دیا  اس طرح وہ  موبائل قسطوں پر 70002 روپے کا پڑتا ہے ۔۔ 69999 اور 70002 روپے میں  3 روپے رقم اضافی ہیں ۔تو یہ جو 3  روپے اضافی ہیں کیا وہ سود میں آ ئیں گے یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے:موبائل کی انشورنس یا تکافل ہوگایا نہیں؟

جواب وضاحت : نہیں۔

وضاحت از شہریار(دارالافتاء):اس موبائل کا تکافل نہیں کیا جاتا اور یہ بطور مرابحہ بھی نہیں بیچا جاتا بلکہ عام بیع کے طور پر بیچا جاتا ہے کہ یہ موبائل اتنے کا ملے گااور قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ التزام بالتصدق کی صورت میں ہےنیز ایک اور سائل نے فون کیا تھا اس نے بھی یہی معلومات دی ہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نہ تو اس موبائل کا تکافل کیاجاتا ہے اورنہ ہی قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ بینک اپنے لیے لیتا ہے اس لیے وہ موبائل خریدنا جائز ہے اوربیچنے والے کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی چیزجتنے میں چاہے بیچے اس لیے وہ بینک اگر اشاریہ ختم کرنے لیے قسطوں میں موبائل 69999کے بجائے 70002کا بیچے تو اسے اختیار ہے یہ سود نہیں بنتا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved