• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مہر فاطمی کے بارے میں راجح قول

استفتاء

سوال یہ ہے کہ فاطمی حق مہر کتنا ہے۔ ’’مظاہر حق جدید      3/ 348‘‘  میں حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا کا مہر چار سو مثقال نقرہ (آٹھ سو ماشہ یعنی ایک کلو 750 گرام چاندی)  ذکر ہے۔ بہشتی زیور (حکیم الامت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) اس میں مختلف ہیں۔ باب: 36، مہر کا بیان ص: 474:

’’حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات (سوائے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا) کا مہر ایک سو اکتیس تولہ تین ماشہ چاندی تھی‘‘۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تاریخ کی بعض کتابوں میں مہر فاطمی کی وہ مقدار بھی مذکور ہے جو مظاہر حق میں لکھی ہے۔ البتہ تاریخ و حدیث کی زیادہ تر کتابوں میں وہی مقدار مذکور ہے جس کا تذکرہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے بہشتی زیور میں کیا ہے۔ اس لیے یہی مقدار راجح ہو گی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved