• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مہر کی کم سے کم مقدار

استفتاء

شریعت میں کم ازکم مہر کی کیا مقدار ہے اور زیادہ کی کوئی حد ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت میں کم از کم مہر کی مقدار دس درہم یا اس کی قیمت ہے ۔دس درہم دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی کے برابر ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ مہرکی کوئی حدنہیں ۔

فتاوی شامی4/220 میں ہے:

اقله عشرة دراهم بحدیث البیهقی لا مهر اقل من عشرة دراهم فضة وزن سبعة مثاقیل.

وایضافیہ ،223/4:

ویجب الاکثر منها ان سمی الاکثر.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved