• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں اب سوچ رہا ہوں کہ تمہیں طلاق دےدوں کہنے سے طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

شوہر کا بیان

میرا میری بیوی سے جھگڑا ہوا تھا، جس میں اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے طلاق دے دو، میں نے جواب میں کہا کہ ’’میں اب سوچ رہا ہوں کہ تمہیں  دے دوں‘‘۔ کیا طلاق ہوگئی ہے؟

بیوی کا بیان

انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’’جا دیتی تینوں طلاق‘‘ (جا دی تجھے طلاق)، ایک مرتبہ ہی کہا تھا۔ یہ واقعہ 2013ء کا ہے، اس کے بعد رجوع بھی نہیں ہوا۔ اب کیا شریعت کی روشنی میں دوبارہ نکاح کرنے کی گنجائش ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے بیان کے مطابق کوئی طلاق نہیں ہوئی۔ جبکہ بیوی کے بیان کے مطابق ایک رجعی طلاق ہوئی تھی لیکن چونکہ دوران عدت رجوع نہیں کیا گیا اس لیے وہ بائنہ طلاق بن گئی یعنی عدت کے بعد سابقہ نکاح ختم ہو گیا۔ لہذا میاں بیوی چاہیں تو نیا نکاح کر کے اکٹھے رہ سکتے ہیں، نئے نکاح میں گواہ بھی ہوں گے اور مہر بھی دوبارہ مقرر ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved