استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک امام صاحب نے نماز جنازہ اس طرح پڑھائی کہ مسجد سے باہر میت، اس کے بعد ایک صف پھر محراب میں امام صاحب پھر امام صاحب کے پیچھے بقیہ صفیں ۔محراب کے دروازے دونوں طرف سے کھلے ہوتےہیں، بہرحال امام صاحب سے آگے والوں کی نماز تو نہ ہوگی لیکن امام صاحب اور میت کے درمیان محراب کی دیوار حائل ہونے کی وجہ سے شرعی نماز جنازہ ہوئی یا نہیں؟ مدلل جواب دے کرعند الله ماجور ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز جنازہ ہوگئی کیونکہ میت اور امام کے درمیان دو صفوں سے زیادہ کا فاصلہ نہیں۔
في الشامية:3/123
لانه (اي الميت۔ازناقل)کالامام من وجه دون وجه
© Copyright 2024, All Rights Reserved