• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میری طرف سے فارغ ہے

استفتاء

**** اور اس کی بیوی کے درمیان کچھ ناچاقی ہوئی تو لڑکی کے وارثوں نے **** کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ آئندہ آپ اپنی حرکات سے بار آتے ہیں یا نہیں؟ اور آپ اس کو رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ **** نے جواب میں کہا ” کہ میری طرف سے فارغ ہے” پھر پوچھا گیا تو پھر یہی جواب دیا کہ ” میری طرف سے فارغ ہے”۔ اور سننے والے تین گواہ موجود ہیں۔ لڑکی اور لڑکے کا چچا اور لڑکی کا بھائی اور تیسرا فریق ہے **** کا پھوپھی زاد بھائی تھا۔

**** اب اس عورت سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔ اب دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ نیز یہ بھی فرمائیں کہ مہر بھی دوبارہ رکھنا ہے کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت جب شوہر دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شوہر کی مذکورہ بالا الفاظ سے طلاق کی نیت تھی اس لیے مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہوگئی ہے اور دوبارہ تجدید نکاح نئے مہر کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved