• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میری طرف سے فارغ ہے

استفتاء

میری بہن کی شادی ہوئی۔ پھر حالات ایسے ویسے ہوئے۔آخر میری بہن میکے چلی آئی۔ ایک دن اس کا شوہر ہمارے گھرآیا۔میرے بھائی نےکہا اسے اپنی بیوی کو لے جاؤ ناں،میرے بہنوئی نے میر ی بہن کوتھپڑ مارکرکہا” تو میری طرف سے فارغ ہے” ۔ اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے لفظ باربار کہتے رہے۔

کیا اس صورت میں طلاق ہوگئ ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے الفاظ سے کہ تو” میری طرف سے فارغ ہے” ایک طلاق بائنہ واقع ہوچکی ہے، اس کی وجہ سے نکاح ختم ہوگیا ہے۔

اب اگر میاں بیوی دوبارہ اکٹھے رہنا چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح ضروری ہوگا۔

والثالث ( من الكنايات) يتوقف عليها (النية) في حالة الرضافقط، ويقع في حالة الغضب والمذاكرة بلا نية.(شامی،ص:505،ج:2)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved