• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میری طرف سے طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے” کہنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ 25-05-2018بروز جمعہ نو رمضان المبارک کو گھر میں چھگڑا ہوا۔میں پہلے سے میکے  آنے کے لیے تیار تھی مزیدجھگڑا بڑھنے کی صورت میں مجھے ضیاء الرحمن نے کہا کہ ’’میری طرف سے طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے ‘‘گھر سے باہر نکل کر دوبارہ یہی الفاظ دہرائے کہ’’ میرے طرف سے طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے ‘‘یہ الفاظ چھ بار دہرائے گئے اس دوران میری ساس ،ضیاء الرحمن کی چچی اور ان کی بیٹی بھی موجود تھے ۔انہوں نے بھی یہ بات سنی وہ اس بات کے گواہ ہیں ۔برائے مہربانی جواب دے دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے نکاح ختم ہو گیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved