• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میری طرف سے تو فارغ ہے ۔۔۔۔ میں اب تجھے لینے نہیں آؤں گا، اب تو بس انتظار ہی انتظار کرتی رہ۔۔

استفتاء

*** ولد ***۔ اپنی بیوی کو کچھ گھریلو چپقلش کی بنا  پر مندرجہ ذیل ایس ،ایم ،ایس کیا تھا پندرہ روز قبل۔ یہ میرا آخری ایس ،ایم ،ایس ہے۔ جو تو نے والدین کے کہنے پر مجھ سے کیا۔ Now I hate you  میری طرف سے تو فارغ ہے، جتنا مینٹل ٹارچر تو نے اور تیری فیملی نے مجھے دیا ہے وہ بس آج تک تھا میں اب تجھے لینے نہیں آؤں گا، اب تو بس انتظار ہی انتظار کرتی رہ، کیونکہ اب میں اس سے زیادہ ذلیل نہیں ہوسکتا۔ خدا حافظ”۔  سائل: محمد جواد

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کی بیوی کو ایک طلاق بائن پڑ گئی ہے۔ اس کے بعد وہ آپ کی بیوی نہیں رہی۔ اگر دوبارہ دونوں اکٹھے رہنا چاہتے ہوں تو نئے مہر اور کم از کم دو مرد گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہوگا۔ مہر ضروری ہے اگرچہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو جو کہ دو تولہ ساڑھے ساتھ ماشہ چاندی یا اس کا موجودہ مارکیٹ ریٹ ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved