• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میری تیری ختم سے طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بات یہ ہے کہ میں اس وقت بستر تہہ کررہی تھی وہ میرے پاس اس طرح بیٹھے ہوئےتھے جسے کوئی ناراض ہوتا ہے میں ان کو منانے گئی تو وہ کہتے ہیں میری تیری ختم ایک دو منٹ کے بعد میں نے ان کو منا بھی لیا بس اس کے علاوہ کوئی اور  بات نہیں ہوئی ۔مہربانی فرما کر آپ ہمیں اس کا حل بتادیں

وضاحت مطلوب ہے:

(۱)کیا اس وقت غصے میں تھے یا نارمل حالت تھی ؟(۲)میاں کا یہ لفظ بولنے سے مقصود کیا تھا؟

جواب وضاحت:

(۱)نارمل تھے جیسے کوئی کسی سے ناراض ہو ۔(۲)ان کا کوئی مقصود نہیں تھا انہوں نے تو نارمل بات کی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ شوہر کی نیت ان الفاظ کے بولتے وقت طلاق کی نہیں تھی اور حالت اعتدال کی تھی اس لیے مذکورہ الفاظ کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

لما فی الهندیه(253/1)

لو قال لها لم یبق بینی وبینک عمل ونوی یقع

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved