- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 24-193
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
1۔ہمارے والد کی وفات 2011 میں ہوئی ان کے نام کا ایک مکان ہے ہم کل 3 بھائی اور 2بہنیں ہیں ایک بھائی غیر شادی شدہ 2016 میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا ابھی تک اس کاکوئی پتہ نہیں کہ کہاں ہے زندہ بھی ہے یا نہیں دونوں بہنیں شادی شدہ اپنے گھروں میں آباد ہیں اور والدہ دوبھائیوں کے ساتھ اس مکان میں رہتی تھیں جن کی وفات 2021 میں ہوئی اب اس مکان کو فروخت کرکے رقم کس حساب سےتقسیم ہوگی؟
2۔ جو بھائی لاپتہ ہے اس کے حصہ کا کیا ہوگا اگر گمشدہ بھائی تقسیم کے بعد آجائے تو اس کا حصہ کیسے دیں گے؟ جواب درکار ہے جزاک اللہ
نوٹ: ہمارے والد اور والدہ کے والدین یعنی ہمارے دادا، دادی اور نانا نانی ہمارے والدین سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1 ۔مذکورہ صورت میں مکان کو فروخت کرکے اس کی رقم کے 64 حصے بنا دیئے جا ئیں جن میں سے16,16 حصے میت کے ہر ہر بیٹے کو اور 8,8 حصے میت کی ہر ہربیٹی کو ملیں گے ۔
2۔جو بھائی غائب ہے اس کا حصہ (جوکہ والد کے ترکہ میں سے 14 اور والدہ کےترکہ میں سے 2حصےہیں)محفوظ کر کے رکھا جائیگا اگر وہ اپنے ہم عمر لوگوں کے مرنے سے پہلے آگیا تو اس کو اپنا مقررہ حصہ دیاجائیگا اور اگر اپنے ہم عمر لوگوں کے مرنے سے پہلے نہ آیا تواس کو میت سمجھا جائے گااور اس کے حصہ کو بہن بھائیوں میں شرعی طریقےکے مطابق تقسیم کیاجائےگا اور اگربہن بھائی زندہ نہ ہوں توان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا کیونکہ گمشدہ بھائی کی کوئی اولاد نہیں کہ میراث کو ان میں تقسیم کیا جائے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8 x 8 = 64
زوجہ | بیٹا | بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی |
ثمن | عصبہ | عصبہ | |||
1×8 | 7×8 = 56 | ||||
8 | 14 | 14 | 14 | 7 | 7 |
صورت نمبر:2
8 ما فی الید 8
بیٹا | بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی | |
2 | 2 | 2 | 1 | 1 |
سراجی(387 )میں ہے:
المفقود حيّ في ماله حتیٰ لايرث منه أحد وميّت في مال غيره حتی لايرث من أحد ويوقف ماله حتي يصح موته أو تمضي عليه مدةأختلف الروايات في تلك المدة ففي ظاهر الرواية إذا لم يبق أحد من أقرانه حكم بموته
وفي الشريفية :تحت قوله إذا لم يبق ۔فقيل المعتبرأقرانه في بلده وقيل جميع البلدان والأولي الأصح.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved