• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میراث کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

عورت اگر فوت ہوجائے اوراس کی ملکیت میں ایک عدد گھر اورمزید کچھ مالیت کاسامان ہوتو کیسے تقسیم ہوگی؟جبکہ ورثاء میں:ایک بیٹا،شوہر،تین بھائی،تین بہنیں ہیں۔

نوٹ:عورت شوہرکی دوسری بیوی ہےجبکہ مرد کی پہلی بیوی سے بھی اولاد ہے،والدین زندہ نہیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس عورت کی میراث کے کل چار حصے کرکے ایک حصہ اس عورت کے شوہر کو ملے گااورباقی تین حصے اس کےبیٹے کو ملےگا۔مذکورہ صورت میں اس عورت کے بہن ،بھائیوں کو کچھ نہ ملےگا۔تقسیم کی صورت یہ ہے:

4

شوہر————–                 بیٹا        ————3بھائی————–    3بہنیں

1/4              —————–3/4———–              محروم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved