- فتوی نمبر: 14-249
- تاریخ: 26 جون 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین بھائی ہیں ان میں سے ایک بھائی فوت ہو گئے ہیں ان کی صرف ایک بیٹی موجود ہے دوبھائی موجوداور تین بہنیں موجود ہیں ،ان بھائیوں کے والدین بھی فوت ہوگئے ہیں، بیٹی کی والدہ بھی فوت ہو گئی ہے۔ فوت ہونے والے بھائی نے ترکہ میں یہ مال چھوڑا ہے 9ایکڑ زمین ،10لاکھ نقدی،30تولے زیور ۔آیا یہ سارا ترکہ کس کو کتنا ملے گا؟ قرآن سنت میں وضاحت فرمائیں کہ بہنوں کو کتنا؟ بھائیوں کو کتنا؟ اور بیٹی کو کتنا ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ (یعنی نو ایکڑ زمین، 10 لاکھ نقدی، 30 تولے زیور )کی قیمت لگا کر اس کے 14 حصے کیے جائیں اور سات حصے بیٹی کو اورہر بھائی کو 2، 2 حصے اور ہر بہن کو ایک، ایک حصہ ملے گا۔
تقسیم کی صورت درج ذیل ہے
2×7=14
بیٹی —————2 بھائی———— 3بہنیں
————————- عصبہ
1/2
1×7 1×7
7 7
7 ———-فی بھائی 2 —————– فی بہن 1
© Copyright 2024, All Rights Reserved