- فتوی نمبر: 14-377
- تاریخ: 17 جولائی 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں:
کہ مرحوم اشرف نور 10مرلہ چھوڑ ہے جبکہ اس کے ورثاء میں سے دو بھائی ،دو بہنیں،دو بیویاں،اور دوسری کی تین 3بیٹیاں ہیں ،سارے زندہ ہیں صورت مسئولہ میں تقسیم کس طرح ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 144حصے کرینگے جس میں سے ہر بیوی کو 9حصے ،ہر بیٹی کو 32حصے ،ہر بھائی کو 10حصے اور ہر بہن کو 5حصے ملے گے۔جس کی صورت تقسیم یہ ہے:
24×6=144
2بیویاں—- 3بیٹیاں——- 2بھائی ——- 2بہنیں
1/8———– 2/3————- عصبہ
3×8 16×6 5×6
18 96 30
فی بیوی 9حصے ،فی بیٹی32حصے،فی بھائی10حصے،فی بہن 5حصے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved