- فتوی نمبر: 13-258
- تاریخ: 12 مارچ 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بندہ فوت ہوا اس کی ملکیت میں 25مرلے زمین ہے والدین پہلے فوت ہو گئے تھے ان کے وفات کے وقت ان کے ورثاء میں بیوی ،ایک بیٹا اور چاربیٹیاں تھیں اس کے بعد ان کی بیوی فوت ہوئی ان کے ورثاء میں ایک بیٹا اور چار بیٹاں تھیں جبکہ ان کے والدین پہلے فوت ہوئے تھے ۔پھر ایک بیٹی کا انتقال ہوا جن کا شوہر پہلے فوت ہو گیا تھا اور اولاد کوئی نہیں تھی ورثاء میں ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔مذکورہ صورت میں 25مرلوں میں سے کس وارث کو کتنے مرلے ملیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 25مرلوں میں سے بیٹے کو دس مرلے اور تین حیات بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو پانچ مرلے ملیں گے۔صورت تقسیم یہ ہے:
6———————— والد ————————25مرلے
ایک بیٹا —————————— چار بیٹیاں
2 4
1+1+1+1
8.333مرلے —————————- 4.166فی کس
میت
5————— بیٹی ————- 4.166
بھائی ————————— 3بہنیں
2 1+1+1
1.661 0.833
الاحیاء
بیٹا کل حصہ———————————- تین بیٹیاں کل حصہ
9.999 4.999
اشاریہ کو ختم کریں تو بیٹے کا دس مرلے اور بیٹیوں کا پانچ پانچ مرلے بنتا ہے۔
نوٹ: چونکہ والدہ کے بھی یہی ورثاء ہیں اس لیے والدہ کے حصہ کو الگ سے تقسیم نہیں کیا
© Copyright 2024, All Rights Reserved