- فتوی نمبر: 26-95
- تاریخ: 18 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہوا اور اس کی وفات کے وقت دو سگی بہنیں ہیں اور دو سوتیلے (باپ شریک)بہن بھائی(ایک بہن اور ایک بھائی) ہیں اور بیوی زندہ ہے جبکہ اولاد کوئی نہیں وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟ جبکہ والدین ان سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے36 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 9حصے میت کی بیوی کو اور 12-12 حصے میت کی دونوں سگی بہنوں کو اور 2 حصے میت سوتیلے(باپ شریک) بھائی کو اور 1حصہ میت کی سوتیلی(باپ شریک) بہن کو دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved