• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میراث کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزارش ہے کہ درج ذیل صورت میں  وراثت کے سلسلے میں  مسائل دریافت طلب ہیں ۔

خورشید عالم خان (مرحوم2009)ان کی پہلی زوجہ خورشید عالم کی زندگی میں فوت ہو چکیں  تھیں  ۔مرحوم کے چھ بچے ہیں  جن میں  سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی وفات پاچکے ہیں  ،لڑکی خورشید عالم کی زندگی میں  فوت ہو گئی تھی اور لڑکا خورشید عالم کے بعد فوت ہوا جس کی صرف ایک بیوہ ہے اور کوئی اولاد نہیں  ہے ۔خورشید عالم کے اس اہلیہ سے چار بچے حیات ہیں  دو لڑکے دو لڑکی ۔مرحوم خورشید عالم نے اپنی زندگی میں  بوجہ نافرمانی 1994میں  عاق بھی کردیا تھا۔

دوسری زوجہ نے جو کہ مرحوم خورشید عالم خان کی پہلی بیوی کی وفات کے بعد مرحوم خورشید عالم سے شادی کی جن کا نام مسماۃ شاہ جہاں  بیگم مرحوم تھا ۔ان میں  سے آٹھ بچے حیات ہیں  پانچ لڑکے تین لڑکیاں  جو کہ صاحب اولاد ہیں ۔

۱۔ مکان نمبر 88.Bرقبہ تقریبا ساڑھے چار مرلے اس جگہ پر مدرسہ قائم ہے اور دینی تعلیم میں  مصروف عمل ہے یہ جگہ خورشید نے خود خریدی تھی جو کہ آج بھی مرحوم کے نام پر ہے۔

۲۔ مکان نمبر 88.Dرقبہ تقریبا سوا مرلہ یہ جگہ خورشید عالم نے خود خریدی تھی جو کہ آج بھی مرحوم کے نام پر ہے۔

۳۔            مکان نمبر 88.Aرقبہ تقریباچھ مرلہ یہ جگہ بھی بحق خورشید عالم مرحوم حکومت سے خریدی تھی جس کے کاغذات بھی مرحوم کے نام ہیں  اس میں  سے نصف جگہ خورشید عالم مرحوم نے اپنی زندگی میں  اپنی دوسری زوجہ شاہ جہان بیگم کو بوقت نکاح دی تھی ۔ نکاح نامہ ساتھ لف ہے جبکہ قبضہ بھی موقع پر دے دیا تھا اور دیگر کاغذات بھی تیار کردیئے تھے۔جس میں  ایک اشٹام مورخہ 1994.04.26بھی لف ہے اسی طرح مکان مذکورہ کا بقیہ نصف حصہ تقریبا تین مرلے خورشید عالم خان نے اپنی زوجہشاہ جہان بیگم کے پانچ بچوں  کے نام کردی تھی اور قبضہ بھی دے دیا تھا۔

۴۔            پلاٹ نمبر 89.Bیہ پلاٹ بحق صوفی عبدالعزیر نے حکومت سے خرید کردہ تھا اپنی زندگی میں  مرحوم صوفی عبد العزیز نے اپنے برادر حقیقی مرحوم خورشید عالم کو دے دیا تھا جس کی بابت مورخہ 03.05.1991کو ایک عدد مختار عام ناقابل تنسیخ جاری کروادیا تھا جو کہ سب رجسٹرار کینٹ درج ہے اور پلاٹ مذکورہ کے اصل کاغذات اور قبضہ بھی موقع پر دے دیا تھا پھر خورشید عالم خان نے اس جگہ کو تعمیر بھی خود کیا تھا اس بات کی تصدیق خود مرحوم صوفی عبدالعزیز اپنی زبانی بھی کرتے تھے اور اس بات پر کسی فریق کو زندگی میں  کوئی اعتراض نہ تھا جبکہ اس مکان پر میٹر گیس بجلی تنصیبات بھی مرحوم خورشید عالم کے نام نصب ہیں  اور کاغذات ساتھ لف ہیں ۔

۵۔            دوکان نمبر 29.Bیہ دوکان خرید کر دہ بحق مرحوم خورشید عالم خان تھی جو کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں  اپنی زوجہ مسماۃ شاہ جہاں  بیگم کے چار بچوں  کے نام کردی تھی اور موقع پر رجسٹری کروا کر قبضہ سمیت دیگر امور دکان بحوالہ محمد شاکر وغیرہ کردئیے تھے ۔ اب یہ کہ مرحوم خورشید عالم خان کی مرحوم پہلی زوجہ جو کہ مورخہ ۔۔۔۔۔۔کو وفات پاچکی ہیں  یعنی شوہر کی زندگی میں  فوت ہو گئیں  تھی۔

ان کے بچوں  نے مذکورہ بالاجملہ جائیداد سے اپنا حصہ طلب کرنے کے لیے دیوانی عدالت میں  کیس دائر کررکھا ہے جسکا عنوان ہے مسماۃ ہاجرہ بنام محمد شاکر وغیرہ ۔

اب یہ کہ مذکورہ جائیداد میں  ازروے شریعت حنفی بطور وراثت حق بنتا ہے یا نہیں  اگر حق بنتا ہے تو کس قدر بنے گا ؟جواب سے مشکور فرمایاجائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خورشید عالم مرحوم کی وفات کے وقت جوجائیداد ان کی ملکیت میں  تھی وہ وراثت ہے جو ان کے ورثا یعنی دونوں  بیوی سے اولاد وں  میں شرعی حصوں  کے مطابق تقسیم ہو گی۔اور جو جائیداد انہوں  نے اپنی زندگی میں  کسی کو ہبہ کردی تھی اور اس پر قبضہ بھی ہوچکا تھا وہ وراثت نہیں  صرف متعلقہ افراد کی ملکیت ہو گی۔چنانچہ :

۱۔ مکان نمبر 88.Bوراثت ہے جو دونوں  اولادوں  میں  تقسیم ہو گا ۔

۲۔ مکان نمبر88.Dبھی وراثت ہے (ایضا)

۳۔            یہ مکان خورشید عالم کی وراثت نہیں  ہے اس کا نصف تو شروع سے ان کی دوسری اہلیہ شاہ جہان بیگم کے بچوں  کا ہوا اور بقیہ نصف شاہ جہان مرحوم کی وفات کے بعد انہی کے بچوں  میں  وراثت بن کر تقسیم ہو گا۔اس میں  خورشید عالم کی پہلی اہلیہ کی اولاد کا حصہ نہیں ۔

۴۔            پلاٹ نمبر 89.Bوراثت ہے۔

۵۔             دوکان نمبر 29.Bچونکہ زندگی میں  ہبہ کرکے قبضہ بھی دیدیا تھا اس لیے وہ صرف محمد شاکر وغیرہ کی ہے سوتیلے بھائیوں  کا اس میں  حق نہیں  بنتا ۔

نوٹ:         وراثتی جائیداد میں  خورشید عالم کی دونوں  اولادیں  اپنے حصوں  کے بقدر شریک ہوں  گے ۔عاق کردینا شرعا معتبر نہیں  اس لیے عاق کردینے کے باوجود دوسری اولاد وراثت میں  مذکورہ بالا تفصیل کے ساتھ حق دار ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved