- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 13-389
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: وراثت کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ زید فوت ہو گیا اس کے ترکے میں پانچ لاکھ اسی ہزار روپے ہیں ۔ ورثا ء میں بیوی دوبیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور والدین اور بڑے بیٹے کے دوبیٹے ہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کس وارث کو کتنے پیسے ملیں گے ؟تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل رقم میں سے والدہ کے 96666.6666روپے اور والد کے بھی 96666.666روپے اور بیوی کے 72500روپے اور ہر بیٹے کے 89761.9047روپے اور ہر بیٹی کے 44880.9524روپے ہوں گے۔
صورت تقسیم یوں ہو گی:
24×7=168
والد———— والدہ ————–بیوی ————- دو بیٹے ————–تین بیٹیاں
1/6————— 1/6————— 1/8——— عصبہ
4X7 4X7 3X7 13X7
28 28 21 91
فی بیٹا26———————- فی بیٹی13
96666.6660——————— 96666.6660 —————–72500 ———- فی بیٹا89761.9047————– فی بیٹی44880.9524۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved