• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مسواک کرنے کامسنون طریقہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت مسواک کاسنت طریقہ کیاہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسواک کرنےکاسنت طریقہ یہ ہےکہ مسواک کوپانی میں ترکرکے دائیں ہاتھ میں اس طرح پکڑے کہ دائیں ہاتھ کی چھنگلیامسواک کے نیچے رکھےاور انگوٹھامسواک کےسرکےبرابرمیں اورباقی تین انگلیاں مسواک کےاوپرکی جانب رہیں،مٹھی باندھ کرنہ پکڑے، پھرداہنی طرف کےاوپرکےدانتوں پرملتے ہوئے بائیں طرف لے جائے اورپھرداہنی طرف کےنیچے کےدانتوں پرملتے ہوئے بائیں طرف لے جائے،یہ ایک بارہوا،اسی طرح تین بار کرےاورہربار مسواک منہ سے نکال کرنچوڑے اورنئے سرے سےپانی میں ترکرکےدوبارہ کرے۔زبان اورتالوکوبھی مسواک سے صاف کرے،مسواک کودانتوں کی چوڑائی کے رخ پھرائے،دانتوں کےطول میں یعنی اوپر سے نیچےکونہ ملے۔

(ماخوذ مسائل ازبہشتی زیور:1/46) ۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved