- فتوی نمبر: 31-285
- تاریخ: 05 جنوری 2026
- عنوانات: عبادات > طہارت > مسواک کا بیان
استفتاء
سنا ہے مسواک کو کچرے میں نہیں پھینکنا چاہیے بلکہ اس کو مٹی میں دبانا چاہیے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ بات ٹھیک ہے کہ مسواک کو کچرے میں نہیں پھینکا چاہیے بلکہ مٹی میں دبا دینا چاہیے یا کسی صاف جگہ میں رکھ دینا چاہیے تاہم اگر کسی نے مسواک کچرے میں پھینک دی تو یہ ناجائزبھی نہیں صرف خلاف ادب ہے۔
الدرالمختار (1/355) میں ہے:
ولاترمى براية القلم المستعمل لاحترامه كحشيش المسجد وكناسته لايلقى فى موضع يخل بالتعظيم.
عمدۃ الفقہ (1/135) میں ہے:
مسواک اتنی چھوٹی رہ جائے کہ اس کا استعمال کرنا دشوار ہو تو اسے دفن کردیا جائے یا کسی جگہ احتیاط سے رکھ دیں کسی ناپاک جگہ نہ ڈالیں کیونکہ یہ ادائے سنت کی چیز ہے اس لیے اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved