- فتوی نمبر: 14-117
- تاریخ: 19 اپریل 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موبائل میں ویڈیو نعت یا بیانات سننا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
موبائل میں ویڈیو بنانا اگرچہ ہماری تحقیق میں ناجائز ہے تاہم ویڈیو کو ناجائز سمجھتے ہوئے ویڈیو نعت یا بیانا ت کا سننا جائز ہے بشرطیکہ تصویر کو لذت کی نظر سے نہ دیکھے او ر کوئی دوسری خرابی بھی ساتھ میں شامل نہ ہو جیسے مثلاً نعت کے ساتھ آلات موسیقی نہ ہوں یا عورت کی آواز یا تصویر نہ ہو یا گانے کی طرز پر نہ ہو او ربیان کسی اہل حق کا ہو ۔کیونکہ ویڈیو نعت یا بیان سننے میں اول تو تصویر کو دیکھنا ضروری نہیں اور دیکھا بھی جائے تو لذت سے دیکھنا ضروری نہیں۔
امداد الفتاوٰ ی میں ہے:
اگرچہ اس تصویر کی طرف کوئی امر مکروہ بھی منسوب نہ کیا گیا ہو ، محض تفریخ و تلذذ ہی کےلئے ہو ،کیونکہ محرمات شرعیہ سے تلذذ بالنظر بھی حرام ہے۔
في الدر المختار كتاب الاشربة وحرم الإنتفاع بها (أي بالخمر ) ولو لسقي دواب أو لطين أو نظر للتهي.(امدادالفتاوٰی ج4ص258)۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved