• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

موبائل اکائونٹ کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ موبائل اکائونٹ میں رقم کو محفوظ کرنا کیسا ہے ؟

۲۔ کمپنی کی طرف سے یہ آفر آتی ہے کہ اپنے موبائل اکائونٹ کے اندر ایک ہزار یا اس سے زیادہ کی رقم رکھیں اور مہینے میں ایک دفعہ اکائونٹ استعمال کریں اور پچاس فری منٹ اور ایس ایم ایس پائیں ۔آیا کہ یہ فری منٹ استعمال کرنا جائز ہے ؟

۳۔            موبائل پر ایڈوانس لے سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔موبائل اکائونٹ میں رقم محفوظ کرنا جائز ہے۔

۲۔جو شخص صرف یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اکائونٹ میں رقم رکھے گا اس کے لیے فری منٹ اور ایس ایم ایس استعمال کرنا جائز نہیں ،کیونکہ اس صورت میں اس رقم کی حیثیت کمپنی کے ذمے قرض کی ہوگی۔ لہذا اس پر ملنے والے فری منٹ اور ایس ایم ایس  قرض پر نفع ہوگاجو کہ سود کے زمرے میں آئے گا اور ناجائز ہوگاالبتہ اگر کسی شخص کامقصد صرف یہ آفر حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس نے اپنے کسی دوسرے مقصد کے پیش نظر اکائونٹ میں رقم رکھوائی اور اس پر فری منٹ اور ایس ایم ایس مل گئے تو ایسی صورت میں ان فری اور ایس ایم ایس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔ مثلا کوئی دکاندار ہے اور اس کا کام لوگوں کی رقم کو منتقل کرنا اور بل جمع کرنا وغیرہ ہوتا ہے اس کا مقصود مفت کے منٹ حاصل کرنا نہیں ہوتا تو اس صورت میں گنجائش ہے ۔کیونکہ اس صورت میں اصل مقصود قرض دینا نہیں۔

۳۔             لے سکتے ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved