- فتوی نمبر: 5-305
- تاریخ: 03 فروری 2013
استفتاء
1۔ موبائل میں گیمز ہوتی ہیں اس میں میوزک اور تصویریں ہوتی ہیں جیسے کارٹون میں ہوتی ہیں۔ کیا ایسی موبائل کی Application کو بنانا صحیح ہے؟
2۔ بعض موبائل کی Application ایسی ہوتی ہیں جو لغو ہوتی ہیں۔ ان میں میوزک اور تصویر نہیں ہوتی جیسے کوئی گیم ایسی ہے جس میں پہیلیاں ہوتی ہیں یا کوئی گندی شیشے کو صاف کرنے والی گیم ہو۔ کیا ان کو بنانا صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ ایسی Application بنانا جائز نہیں۔ کیونکہ ایسی گیمز خود جائز نہیں، اس لیے ان کا بنانا بھی درست نہیں۔
2۔ نابالغ بچوں کے لیے ذہن تیز کرنے والی ایسی گیمز بناسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved