• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

موبائل کے لئے ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئر بنانے کا حکم

استفتاء

اینڈرؤڈ ڈویلپر (Android Develepor)اور سوفٹ ویئر ڈویلپر(Software Developer) جو سوفٹ ویئر بناتے ہیں وہ مفت ہوتے ہیں لیکن بعض ڈویلپر پلے سٹور (Play Store)پر  اپنے سوفٹ ویئر کو پیسوں کے عوض فروخت کرتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں تو کیا  ڈویلپر کے لئے اس طرح اپنے سوفٹ ویئر کو پلے سٹور پر فروخت کر کے  پیسے کمانا جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:  سوفٹ ویئر کی تفصیل کیا ہے؟ کس مقصد کے لئے استعمال کیا جا تا ہے؟

جواب وضاحت: ہم تصاویر اور ویڈیو ایڈٹ  کرنے والا سوفٹ ویئر (Photo & Video Editing Software) بنا رہے ہیں  جس پر مختلف پمفلٹ، اشتہار اور ویڈیوز وغیرہ کی ایڈیٹنگ کی جا سکتی ہو۔ اب یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ جان دار کی تصویر یا ویڈیو کو ایڈٹ  (Edit) کرتا ہے یا بے جان کی  تصویر یا ویڈیو کو ایڈٹ  (Edit)  کرتا ہے۔

نوٹ: سوفٹ ویئر میں کسی قسم کا اشتہار نہیں چلتا بلکہ صرف صارف اس کو استعمال کرنے کے  پیسے ادا کرتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  سوفٹ ویئر بنا کر فروخت کرنا جائز ہے اور اس سے پیسے کمانا بھی جائز ہے۔

توجیہ:  موجودہ حالت میں مذکورہ سوفٹ ویئر  کا جائز اور ناجائز دونوں استعمال ممکن ہے اور اس کی  مثال  اسلحہ کے فروخت کرنے کی طرح ہے کہ جس گاہک کے بارے میں بالیقین معلوم ہو کہ وہ اس کو گناہ کے کام میں استعمال کرے گا اس کو  فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔

رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الجھاد، باب البغاۃ (طبع: مکتبہ رشیدیہ، جلد نمبر 6صفحہ نمبر 408) میں ہے:

"قال الحصکفی 🙁 ويكره ) تحريما ( بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم ) لأنه إعانة على المعصية ( وبيع ما يتخذ منه كالحديد ) ونحوه يكره لأهل الحرب ( لا ) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحا لقرب زوالهم ، بخلاف أهل الحرب زيلعي”

الفتاوی العالمگیریۃ، کتاب السیر،الباب  العاشر فی البغاۃ (طبع: مکتبہ رشیدیہ، جلد نمبر3 صفحہ نمبر 592)میں ہے:

"ويكره بيع السلاح من أهل الفتنة في عساكرهم ، ولا بأس ببيعه بالكوفة ممن لم يدر أنه من أهل الفتنة ، "

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved