• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

موبائل میں قرآن کے ہوتے ہوئے موبائل کی طرف پاؤں کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1 ۔موبائل فون میں قرآن کریم مکمل محفوظ ہوتا ہے، احادیث مبارکہ بھی ہوتی ہیں ، توکیا موبائل کی طرف پاؤں کر کے سو سکتے ہیں؟ یا موبائل فون کو نیچے زمین پر رکھ سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1 ۔موبائل فون میں قرآن کریم یا احادیث مبارکہ کے محفوظ ہونے کی مثال ایسی ہے جیسے آدمی کے دماغ میں قرآن کریم یا احادیث مبارکہ محفوظ ہوں لہذا جس طرح اس آدمی کیلئے اپنا سر زمین پر رکھنا یا اس آدمی کے سر کی طرف پاؤں کرنا جائز ہے  جس کے دماغ میں قرآن کریم یا احادیث مبارکہ ہوں اور یہ قرآن وحدیث کی بے ادبی شمار نہیں ہوتی اسی طرح اس موبائل کو زمین پر رکھنا یا اس کی طرف پاؤں کرنا جائز ہےجس میں قرآن کریم یا احادیث مبارکہ محفوظ ہوں اور یہ قرآن وحدیث کی بےادبی نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved