• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

موبائل میں قرآن پاک کے مختلف احکام

استفتاء

1۔کیا موبائل سےقرآ ن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں ؟

2۔کیا موبائل سے تلاوت کا ثواب قرآن پاک سےتلاوت کی طرح ہے یا اس سے کم ہے ؟

3۔اگر وضو نہ ہو تو پھر موبائل میں کھلے ہوئےقرآن کو پکڑ سکتے ہیں ؟

4۔قرآن پاک والے موبائل کو اپنے  ساتھ واش روم لے جاسکتے ہیں ؟

5۔کیا موبائل سے لیٹے لیٹے تلاوت کرسکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔کرسکتے ہیں ۔

2۔قرآن پاک سے  تلاوت کی طرح ثواب اور فائدہ نہ ہوگا ۔

3۔ایسی صورت میں باقی موبائل کو تو پکڑ سکتے ہیں البتہ جہاں قرآنی الفاظ ہوں اسے بلا وضونہ چھواجائے ۔

4۔جب قرآن کھلا ہوانہ ہو تو اسے لے جاسکتے ہیں ۔

5۔یہ تلاوت کے ادب کے خلاف ہے بہتر یہ ہے کہ جب قرآن پاک کی دیکھ کر تلاوت کرنی ہو تو باقاعدہ بیٹھ کر تلاوت کی جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved