- فتوی نمبر: 13-325
- تاریخ: 30 اپریل 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موبائل میں صلاۃ وسلام ریکارڈ کر کے روضہ اقدس پر پیش کرنے کاشرعی حکم کیا ہے ؟نیز ثواب کی امید کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روضہ اقدس پر پیش کیئے جانے والے صلوۃ وسلام کو سننا نصوص کی وجہ سے خلاف قیاس ہے اور نصوص اصل آواز کے بارے میں تو ہیں ریکارڈ شدہ آواز کے بارے میں نہیں ہیں ۔لہذا ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعہ روضہ اقدس پر صلوۃ وسلام پیش کرنا درست نہیں اور نہ ہی اس پر اجروثواب کی امید کی جاسکتی ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved