• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(1) موبائل فون سے قرآنی آیات و احادیث کو ڈیلیٹ(حذف) کرنے کا حکم(2) جمعیت علمائے اسلام کے جھنڈے کے بارے میں متعددسوالات

استفتاء

1.موبائل فون میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ بھی تواتر کے ساتھ  موصول ہوتی ہیں ایک حد کے بعد موبائل میں جگہ کم ہوجاتی ہے تو ہدایت آتی ہے کہ اس میں سے کچھ چیزیں حذف کریں۔ سوال یہ ہے کہ دیگر مواد  کے ساتھ ان قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کو delete یعنی حذف کرسکتے ہیں؟ یا ایسا کرنا گناہ ہے؟

2.جمعیت کے جھنڈے کے بارے میں معلوم کرنا ہے( جس میں 4 سفید دھاریں اور 5 کالی دھاریں ہیں)

۱)کیا یہ پرچم، پرچمِ نبوی سے مشابہ ہیں؟

۲)کیا اس جھنڈے کو گھر پر لگانا باعث برکت ہے؟

۳)کیا یہ بات حدیث شریف یا سلف صالحین کے معمولات میں سے ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت  میں  قرآنی آیات یا احادیث کو موبائل سے ڈیلیٹ (حذف) کر سکتے ہیں۔

فتاویٰ عالمگیری (5/322) میں ہے:

ولو محا لوحا كتب فيه القرآن واستعمله في أمر الدنيا يجوز وقد ورد النهي عن محو اسم الله تعالى بالبزاق كذا في الغرائب

2۔  اس سے متعلق آپ کا ایک سابقہ سوال وجواب (فتویٰ نمبر: 6/52) دارالافتاء کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ آپ کو اس کی ایک نقل ارسال کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved