• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)موبائل سے تصویر بھیجنے کا شرعی حکم (2)اسلام سیکھنے کی غرض سے ٹیلی ویژن خریدنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :

  1. مقامات مقدسہ میں موبائل سے اپنی یا دوسرے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانا، بنوانا اور دوسروں کو بھیجنا شرعی طور پر کیسا ہے؟
  2. اسلام سیکھنے کے لیے ٹیلی ویژن خریدنا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. ہماری تحقیق میں جاندار کی ڈیجیٹل تصویر بھی ناجائز تصویر کے حکم میں ہی ہے۔ اس لیے اپنی یا دوسروں کی تصویر بنانا یا بنوانا اور اسے دوسروں کو بھیجنا جائز نہیں۔

2.ٹیلی ویژن اسلام سیکھنے کا آلہ نہیں ہے، اس لیے اس نیت سے خریدنا  بھی جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved