- فتوی نمبر: 5-183
- تاریخ: 03 ستمبر 2012
استفتاء
موبائل یا بذریعہ کیمرہ ویڈیو بنانا کیسا ہے نیز اسے دیکھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بعض حضرات ویڈیو بنانے کو جائز کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ممنوع تصویر کے حکم میں نہیں ہے۔ لیکن ہماری رائے میں ویڈیو خواہ کسی بھی ذریعے سے بنائی جائے وہ تصویر ہی ہے اور اس کا بنانا جائز نہیں۔
ویڈیو میں اگر نامحرم کی تصویر ہو تو اس کو دیکھنا ناجائز ہے اور اگر نامحرم کی نہ ہو تب بھی کسی جاندار کی تصویر چونکہ ناجائز ہے، اس لیے اس کو دیکھنا بھی ناجائز ہے۔ البتہ بعض حضرات اس دوسری شق کو جائز کہتے ہیں لیکن احتیاط ہی بہتر ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved