- فتوی نمبر: 11-37
- تاریخ: 27 فروری 2018
استفتاء
ایک نمازی نے مجھ سے یہ مسئلہ پوچھا ہے کہ پینٹ وغیرہ موٹے کپڑے میں جب احتلام ہو جائے پھر ہم اسے تین دفعہ دھولیں اور ہر بار نچوڑلیں بعد میں پہنتے وقت دیکھتے ہیں کہ اس جگہ پر خشک نشان ہوتا ہے ۔اس کو اگر ہاتھ سے کھرچ کر جھاڑیں تو وہ کھرچ جاتا ہے ۔(ہوسکتا ہے کہ اس کے ساتھ سرف بھی لگ گیا ہو۔)سوال یہ ہے کہ اس صورت میں کیا کپڑا ابھی تک ناپاک ہے ؟
نوٹ :یہ صورت حال کاٹن وغیرہ باریک کپڑے پر نہیں آتی موٹے کپڑے پر نظر آتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر وہ خشک نشان احتلام کاہے کہ جس میں نجاست کے باریک ذرات بھی ہیں تو کپڑا پاک نہ ہو گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved