- فتوی نمبر: 1-149
- تاریخ: 15 فروری 2007
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
کسی نے اپنی موٹر سائیکل بیچی اور رقم نئی موٹر سائیکل خریدنے کے لیے رکھی ہے اور رمضان شریف آگیا زکوٰة دینی ہے تو کیا اس رقم کو بھی باقی رقم میں شامل کریں گے جبکہ سواری پر زکوٰة لازم نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں موٹر سائیکل کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہوگی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved