• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

موٹر سائیکل سکیم

استفتاء

اس سکیم میں 120 آدمی شامل ہونگے۔ پہلی قرعہ اندازی  پر پہلے آدمی کو موٹر سائیکل 1500 روپے میں مل جائے گا۔ جبکہ دوسری قرعہ اندازی پر دوسرے آدمی کو  3000 روپے میں اسی طرح ہر مہینے جس کا بھی قرعہ  نکلے گا اس کو موٹر سائیکل ملتا رہے کا۔ اس  طرح 32 ویں آدمی کو موٹر سائیکل  32 قسطوں کے مطابق 48000 روپے میں پڑے گا۔ جبکہ مارکیٹ میں موٹر سائیکل کی قیمت  43000 روپے ہے۔ ( تفصیل کے لیے نمبر شمار 8 )۔

1۔  میڑو 70CC موٹر سائیکل کے لیے ہرماہ 1500 روپے ادا کرنے ہونگے۔

2۔ کل قرعہ اندازی 32 ہونگی۔

3۔ 33 ویں ماہ بقایا 88 ممبران کو اکٹھے موٹر سائیکل دیئے جائیں گے۔

4۔  جس ممبر کا موٹر سائیکل نکلے گا وہ بقایا  کمیٹی  نہیں دیگا۔

5۔ قرعہ اندازی والے دن موٹر سائیکل موقع پر دیا جائے گا۔

6۔ ہر ممبر 5 تاریخ سے پہلے 1500 روپے کمیٹی ادا کریگا۔

7۔  جس ممبر کی کمیٹی قرعہ اندازی سے پہلے تک نامکمل ہوگی اس کا نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

8۔ میٹرو موٹر سائیکل کی موجودہ قیمت 43000 روپے ہے۔ مقررہ مدت تک کمی و بیشی کی صورت میں کمیٹی کی مدت میں بھی کمی و بیشی  ہوگی۔

9۔ جس ممبر کو موٹر سائیکل نکلے گا وہ انتظامیہ کو 1000 روپے مٹھائی  دیگا۔

10۔ اگر کوئی ممبر چند کمیٹیاں جمع کرانے کے بعد سکیم چھوڑ دے تو اس کی جمع شدہ رقم نا قابل واپسی ہوگی بلکہ وہ اپنی بقایا کمیٹی جمع کرا کے موٹرسائیکل لے سکتا ہے۔ اگر وہ ممبر اپنی جگہ  دوسرا ممبر دیگا تو اس کی کمیٹی اس ممبر سے شروع  رہے گی۔

الف: آیا اس سکیم میں ان شرائط کے ساتھ شامل ہونا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نمبر 9  اور نمبر 10 شق کو ختم کر دیا جائے تو کیا اس صورت میں اس سکیم میں شامل ہونا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ بعض علماء نے ان شقوں کے علاوہ پر جواز کا  فتویٰ دیا ہے۔

ب:  اگر کمیٹی چھوڑنے کی صورت میں آدھی رقم کاٹیں یا ان مہینوں میں دفتری اخراجات کی مد میں کچھ  رقم کاٹیں تو کیا اس صورت میں ان کا  یہ رقوم کاٹنا جائز ہے؟

الجواب

مذکورہ سکیم میں شرکت جائز نہیں کیونکہ

1۔ شرط نمبر10، 9، 8 ناجائز ہیں۔

2۔ جوئے کی سی صورت ہے کیونکہ معلوم نہیں کہ کس کے نام کا قرعہ نکلے گا اور کس کا نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved