• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

MTFEمیں پیسے انویسٹ کرنے کا حکم

استفتاء

ایم ٹی ایف ای (MTFE)  میں انوسٹ کرنا جائز ہے؟کوئی استثنائی صورت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ اسکیم میں  انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں اور کوئی استثنائی صورت بھی نہیں، کیونکہ انٹرنیٹ سے مذکورہ اسکیم کےبارے میں جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق اس ایپ سے  دو طریقوں سے کمائی ہوتی ہے:

( 1) کمائی کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی میں اولا تو انویسٹمنٹ کی جاتی ہے اور یہ کمپنی ان پیسوں کو آگے سٹاک ایکسچینج  کی مختلف کمپنیوں میں انویسٹ کرتی ہےاور جو نفع ملتا ہے، اس کا ایک متعین  حصہ انویسٹر کو مل جاتا ہے اس  حصہ سے زائد نفع نہیں  ملتا ۔ مثلاً  ساٹھ ڈالر انویسٹ کرنے پر 1 سے 3 ڈالر تک کا یومیہ نفع مل سکتا ہے اور 200 ڈالر انویسٹ کرنے پر 3 سے 5 ڈالر تک کا یومیہ نفع ہوسکتا ہے  ، جبکہ اول تو اسٹاک  ایکسچینج میں انویسٹ کرنا ہماری تحقیق میں جائز نہیں دوسرا  اس طرح انویسٹمنٹ میں حقیقی نفع میں سے ایک فیصد طے کیے بغیر انویسٹر کو فکس نفع دینا  بھی جائز نہیں ۔

(2) کمائی کا دوسرا طریقہ   ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM)ہے   وہ بھی جائز نہیں ،لہذا مذکورہ کمپنی سے نفع کمانا جائز نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved