- فتوی نمبر: 2-252
- تاریخ: 19 مارچ 2009
- عنوانات: مالی معاملات > مضاربت
استفتاء
1۔ ایک دکان جس کا ایڈوانس 5 لاکھ روپے دیا جاچکا ہے۔ اور کرایہ /40000 چالیس ہزار روپے ہے۔اور فرنیچر پر تقریباً /5 لاکھ روپے لگے ہیں۔
ایک صاحب 7لاکھ روپے سے اس میں مال ڈال کر 50 +50 منافع میں پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔
اگر جس نے دکان کا ایڈوانس دیا ہے۔اور فرنیچر بنوایا ہے وہ اس میں ملازمت کرے تو وہ کیا تنخواہ لے سکتاہے؟جبکہ اس کی انوسمنٹ 10 لاکھ ہے ، اور دوسری پارٹی کی انوسمینٹ 7 لاکھ ہے ، اور سلیپنگ پارٹنر ہے۔
2۔اور اگر سلیپنگ پارٹنر کو 40 فیصد منافع دیا جائے اور ورکنگ پارٹنر کو 60 فیصد ،تو نقصان میں دونوں کس حساب سے ذمہ دار ہونگے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ مضاربت ہے ۔کوئی اور صورت ممکن نہیں لہذا
1۔ورکنگ پارٹنر تنخواہ نہیں لے سکتا۔
2۔سلیپنگ پارٹنر کو نفع /50 فیصد بھی دے سکتے ہیں اور /60 فیصد بھی۔
3۔نقصان سارا سلیپنگ پارٹنر کا ہوگا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved