• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مضاربت میں نقصان

استفتاء

۱۔ ***۔ ۲۔*** فریق دوم

فریق اول کاروبار میں سرمایہ لگائیں گے۔ فریق دوم کی دکان میں کاروبار کیا جائے گا۔ جس میں وہ خود  اور ان کا بیٹا بھی کام کرے گا۔ تمام اخراجات نکال کر منافع میں سے 30 فیصد فریق اول ، فریق دوم کو  ادا کرے گا۔ یہ صورت جائز ہے؟

نقصان کی صورت میں فریق دوم کی کیا پوزیشن  ہوگی۔ وہ نقصان کس طرح ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ فریق دوم کی  یہ دکان ذاتی نہیں انہوں نے بھی کرائے پر لے رکھی ہے۔ پہلے اس میں کوئی اور کام کرتے تھے اب اسے ختم کرکے یہ کام کرنے کا سوچا ہے۔ تو کیا دکان کا کرایہ  اخراجات میں سے منہا کیا جاسکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مضاربت کی ہے اور درست ہے۔ مضاربت میں نقصان کام کرنے والے کی کوتاہی کے بغیر ہو تو اس کا ذمہ دار صرف سرمایہ فراہم کرنے والا یعنی فریق اول ہوگا۔ فریق دوم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔ اور اگر فریق دوم کی کوتاہی سے ہوا ہو تو اس کا ذمہ دار صرف فریق دوم ہوگا۔ نیز دکان کا کرایہ اخراجات میں سے منہا کیا جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved