- فتوی نمبر: 1-311
- تاریخ: 20 دسمبر 2007
- عنوانات: مالی معاملات > مضاربت
استفتاء
1۔ دو آدمی آپس میں کاروبار اس شرط پر کریں کہ رقم میری دوسرا آدمی محنت کریں گے،نفع ادھا آدھا ہوگا۔ اس میں کوئی نقصان ہوتا ہے اس کی کیا صورت ہے؟ اگر رقم محنت کرنے والا آدمی کسی کو ادھار سامان دیتا ہے تو کام ختم کرنے کی صورت میں اس رقم کا کون ذمہ دار ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ نقصان سارا رقم والے کا ہوگا۔ محنت کرنے والے کی محنت گئی اور رقم والے کی رقم گئی۔
محنت کرنے والا رقم وصول کرکے دے گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved