• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

محرم نہ ہونے اور پردہ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عدت ماں کے گھر گذارنا عدت میں علاج کے لیے گھر سے باہر جانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ شوہر کی وفات کے بعد عورت کے گھر میں مطلب شوہر کے گھرمیں کوئی محرم نہ ہو اور گھر میں پردہ کی سہولت بھی نہیں، کیوں کہ گھر بہت چھوٹا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی آواز گھر سے باہر جاتی ہے۔ کیا ایسے میں عورت اپنی امی کے گھر میں عدت گذار سکتی ہے؟

۲۔ اس کے علاوہ بہت Seriousبیمار ہیں کیا وہ علاج کے لیے گھر سے اپنے بھائی وغیرہ کے ساتھ ڈاکٹر یا ہسپتال جاسکتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مذکورہ صورت میں محض اس وجہ سے کہ آواز باہر جاتی ہے اپنی امی کے گھر عدت گذارنے کے لیے جاناجائز نہیں تاہم مزید کوئی وجہ ہو تو اسے تفصیل کے ساتھ بیان کرکے مسئلہ معلوم کریں۔

۲۔ اگر گھر پر علاج ممکن ہو تو اسی کو ترجیح دی جائے کیونکہ عدت والی خاتون کا بلاضرورت گھر سے نکلنا جائز نہیں ۔اور اگر گھر میں علاج ممکن نہ ہوتو پھر نکل سکتی ہے البتہ فارغ ہوتے ہی گھر واپس آ جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved