• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

محراب میں کھڑے ہرکرنماز پڑھنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ محراب میں کھڑے ہو کر نماز پڑھانا کیساہے؟

۲۔ بھیجی گئی تصویر میں محراب کی حد کہاں تک ہے ۔گولڈن پٹی کی حدسے باہر تک یا جہاں تک انتظامیہ مسجد کی حدمقرر کردے اندر تک ۔کیا امام کی صرف ایڑیوں کا مسجد میں ہونا کافی ہو گا؟یہاں گولڈن ٹاٹل کے کنارے سے پہلی صف کا شروع چار سے 4.3انچ تک ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ اگر امام کے دونوں پائوں مکمل طور پر محراب میں ہوں یہ مکروہ تنزیہی ہے۔ہاں اگر پائوں محراب سے باہر ہوں اور سجدہ محراب میں ہوتا ہو تو مکروہ نہیں ۔

۲۔ پہلی صف کے آگے جہاں سے قبلے کی دیوار شروع ہوتی ہے اس سے آگے محراب کی حدود ہے باقی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved