• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مخلو ط نظام تعلیم

استفتاء

اگر سپوکن انگلش کورس  اس اکیڈمی میں کریں جس میں لڑکے اور لڑکیاں اکٹھے ہوں مگر الگ الگ بیٹھیں مکمل حجاب کے ساتھ ۔توکیا یہ جائز ہے؟ وجہ صرف شوق ہے فرصت بھی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کے لیے بلاضرورت گھر سے نکلنایا بلا ضرورت غیر محرم کو دیکھنا ناجائز امر ہے۔ اور چونکہ سپوکن انگلش کورس عوت کی ضرورت میں شامل نہیں۔ اس لیے اس کورس کے لیے گھر سے نکلنا اور غیر محرموں کو دیکھنا جائز نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved