- فتوی نمبر: 14-150
- تاریخ: 23 مئی 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > پردے کا بیان
استفتاء
۱۔کیا والد اور والدہ کے چچا ،ماموں،تایا ،خالو ،پھوپھا سے پردہ ہو گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ والد اور والدہ کے چچا ،ماموں ،تایا محرم ہیں ان سے پردہ نہیں ۔اپنا خالواور پھوپھا غیر محرم ہیں اور ان سے پردہ ضروری ہے تو والداور والدہ کے خالو ،پھوپھا بدرجہ اولی غیر محرم ہیں اس لیے ان سے پردہ کرنا ضروری ہے ۔
۲۔ ساس ،سسر کے چچا ،ماموں ،تایا ،خالو ،پھوپھاغیر محرم ہیں اس لیے ان سے پردہ کرنا ضروری ہے ۔
فی الهندیة273/1
القسم الاول المحرمات بالنسب)وهن الامهات والبنات والاخوات العمات والخالات ۔۔۔۔واما العمات فثلاث عمة لاب وام وعمة لاب وعمة لاب وعمة لام وکذا عمات ابیه وعمات ابیه وعمات اجداده ۔۔۔واما الخالات فخالته لاب وام وخالته لاب وخالتبه لام وخالات آبائه وامهاته۔
سوره نور میں ہے:
ولایبدین زینتهن الخ۔۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved