• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مختلف تقریبات کے لیے بنایا گیا ہال

  • فتوی نمبر: 5-5
  • تاریخ: 10 جون 2012

استفتاء

ہما را ایک (Event Complex ) ہے ۔ جس میں مندرہ ذیل قسم کے فنکشن ہوتے ہیں۔ ولیمہ، برات، سالگرہ، میلاد، درس قران، بزنس کانفرس اور امتحانات وغیرہ ۔ شادی ہال کی صورت میں استعمال ہونے پر میوزک کی ممانعت ہے۔ لیکن کچھ چیزیں قباحت والی ہیں۔ کھڑے ہو کر کھانا کھانا۔ حالانکہ ہماری طرف سے بیٹھ کر کھانا کھانے کی صورت موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح مخلوط اکٹھے ہونا۔ حالانکہ ہماری طرف سے علیحدہ علیحدہ مرد اور عورت کے بیٹھنے کے انتظامات کی صورت موجود ہے۔ ہم اس (Event Complex ) کو تین سے چار گھنٹے کے لیے کرایہ پر دیتے ہیں۔ اور کھانا ہم آفر کریں تو اس کی قیمت بھی وصول کرتے ہیں۔ اس صورت میں ہماری آمدنی حلال ہوگی یا حرام ہوگی۔ وضاحت کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مخلوط تقریب کے لیے اگر کوئی خاص اہتمام کرنا ہوتا ہے تو اس سے اجتناب کریں۔ کھڑے ہو کر کھانے کی صورت میں آپ ہال کے اطراف میں کرسیاں لگا دیں تاکہ کوئی بیٹھنا چاہے تو بیٹھ جائے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved